60

حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر 72 گھنٹے میں واپس پرانی سطح پرلانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کر دی ہے جس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی وزیراعظم کا شکریہ اد ا کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میرنے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا غیر قانونی طور پر ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف ایکشن لینے پر شکریہ ادا کیاہے اور کہاہے کہ اس سے لوگوں کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں جبکہ اس موقع پر دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم نے پنجاب کی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا جوکہ اس وقت جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں