75

آصف زرداری کےخلاف ٹھوس شواہدہیں،ضمانت ختم کی جائے،نیب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت پر نیب نے جواب تیار کر لیا جو جمعہ کو اسلام آبادہائیکورٹ جمع کرایا جائے گا۔

نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ضمانت کے حق دارنہیں،ان کی درخواست مستردکی جائے،نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری تفتیش میں تعاون نہیں کررہے اس لئے ان کی گرفتاری ضروری ہے،نیب نے مزید کہا کہ سابق صدر کےخلاف ٹھوس شواہدہیں اس لئے ضمانت ختم کی جائے۔

نیب جمعہ کواسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرائےگا ،29 اپریل کوآصف زرداری کی ضمانت پرحتمی دلائل ہوں گے،آصف زرداری نے منی لانڈرنگ اوردیگرکیسزمیں ضمانت کی استدعاکررکھی ہے ،آصف زرداری کی درخواست ضمانت پرفیصلہ حتمی دلائل کے بعدہوگا۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی،نیب کے جواب داخل نہ کرنے پر عدالت نے سابق صدر کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں