87

نیب نے حمزہ شہباز کو جمعے کو دوبارہ طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو(نیب)نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو دوبارہ طلب کرلیاہے ،نیب نے حمزہ شہباز کو 12 اپریل کو دن 11 بجے طلب کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثوں میں طلب کر رکھا تھا لیکن اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نیب میں پیش نہ ہوئے جس پر نیب نے ن لیگ کے رہنماکو دوبارہ طلب کر لیا،نیب نے حمزہ شہباز کو 12 اپریل کو دن 11 بجے طلب کیا ہے ۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں پہلے ہی ضمانت پر ہیں ،اپوزیشن لیڈر نے آج ہائیکورٹ سے صاف پانی اور منی لانڈرنگ کیس میں بھی عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں