54

30 جون تک سارے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ،شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ذاتی تجزیہ ہے 30 جون تک سارے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ،سوچ رہا ہوں تعویزکا کام شروع کروں سب سے پہلے تعویزپتھری پر لکھوں گا۔

وزیر ریلوے نے حسن ابدال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چھ سات سال پہلے چھوٹ بولنا چھوڑدیا ہے ،میں سچاہوں اور عمران خان مجھے سے بڑا سچا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا گیا ہے ،جنہوں نے بھی منی لانڈرنگ کی ہے انہیں اب حساب دینا ہوگا،ان کا کہناتھا کہ مولانا،مولوی ہے اوربپھرے ہوئے آج کل ، حزب اختلاف کی جماعتیں عید کے بعد اکٹھی ہوں گی، اب فیصلہ عوام نے کرناہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ شریف برادران کسی صورت پیسے نہیں دیں گے ،آصف زرداری بڑے دل کا آدمی ہے پیسے دے سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان 27 تاریخ ایم ایل ون پر دستخط کریں گے،ایم ایل ون پر اگر دستخط ہو گئے توڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں