80

پاکستان نے 2200 بھارتیوں کو ویزا جاری کر دیا تاکہ ۔۔۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ برادری کے 2200 افراد کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کو ویزے بین المذاہب ہم آہنگی اور عوام کے عوام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے جاری کیے گئے ہیں ۔یہ پیغام حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر پیج پر جاری کیا گیاہے ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کرتار پور راہدری کے معاملے پر واہگہ بارڈر پر ہونے والے مذاکرات کو بھارت کی جانب سے عین وقت پر منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم بھارت اور پاکستان کی جانب سے 16 اپریل کو مذاکرات پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں