80

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع

اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں عبوری متعلق میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے ابھی تک جواب داخل نہیں کیاکب تک جواب داخل کریںگے؟جسٹس عامر فاروق نے مزید کہاکہ آصف زرداری کیخلاف کتنی انکوائزیزچل رہی ہیں ،آپ یہ بتائیں کہ کتنی انکوائریز ہیں یہ بھی بتائیں کہ کونسی انکوائری ہے جس میں آصف زرداری کو نہیں بلایا گیا،نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیاجس پر عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں