75

وزیراعظم کی رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ،پنجاب کے آئندہ بجٹ میں کمزورطبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملاقات کی ،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی شیلٹرزہوم کی تعمیر کا عمل جلدازجلد مکمل کیا جائے ۔ وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی میں عوامی فلاح کیلئے قانون سازی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے آئندہ بجٹ میں کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں