103

پاکستان کے سمندر سے کتنے ارب ڈالر کا تیل نکل سکتا ہے ؟

عالمی تحقیقاتی ادارےریسٹیڈانرجی نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے سمندر میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دیافت متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تحقیقاتی ادارے نے کہاہے کہ کیکڑا ویل کے مقام سے ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہونے کا امکان ہے ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ تیل اور گیس کی دیگر دو بڑی دریافتیں میکسیکو اور برازیل میں ہونے کا امکان ہے جبکہ تیسری بڑی دیافت سے پاکستان کے سمندر سے ممکنہ طور ہو سکتی ہے ۔

پاکستان کے سمندر میں تیل اور گیس کی دریافت کیلئے ای این آئی کمپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں یہ خوشخبری سنا ئی تھی کہ جلد ہی پاکستان کے سمندر سے گیس اور تیل کے ذخائر ملنے کا امکان ہے اور اب عالمی تحقیقاتی ادارے نے بھی اسی قسم کا امکان ظاہرکر دیاہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت سے متعلق دس سے 15 اپریل کے درمیان قوم سے خطاب کرتے ہوئے باقاعدہ اعلان کر سکتے ہیں ۔سمندر میں معدنیات کی تلاش میں پاکستان نیوی نے بھی اپنا کلیدی کرادار ادا کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں