75

انٹرپول کا اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

انٹرپول نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا، اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے پیش کی گئی دستاویزات ناکافی ہیں،وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کررکھا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرپول نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے مزید دستاویزات مانگ لیں،وزارت داخلہ نے نیب کو اضافی دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزارت داخلہ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹروپول سے رابطہ کررکھا تھا۔تاہم انٹرپول نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے دستاویزات ناکافی ہیں۔وزارت داخلہ نے انٹرپول کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار کو اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔جس پر انٹرپول نے ریڈوارنٹ جاری کرنے کیلئے مزید دستاویزات مانگ لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں