64

وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی منظوری دے دی

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی منظوری دے دی، وزیراعظم 17اپریل کو اسلام آباد میں پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے،پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں 60 ارب روپے کا قرض لیا گیا، وہ قرضے کی رقم کہاں گئی؟ پیپلزپارٹی کی ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے ہیں۔

حنا ربانی کھر کا بجلی چوری کیس دو سال سے اسٹے آرڈر پر ہے، روحیل اصغر کو پہلے گیس کا بل 12ہزار آتا تھا اب گیس کا کروڑ وں میں آتا ہے۔ 19سے 20 فیصد گیس چوری ہورہی ہے۔ گیس چوری میں بڑے بڑے نام ملوث ہیں، خواجہ آصف اور احسن اقبال اور دیگر لوگ بڑی کرپشن میں ملوث ہیں۔
اسی طرح محکمہ بجلی میں 500 افراد کیخلاف چوری کے مقدمے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

اگر نیب حکومت سے چوروں کیخلاف کاروائی کیلئے مدد کی درخواست کرتا توہم مدد کرتے، یہ فیصلہ نیب کو کرنا ہے کہ کہاں حکومت کی مدد چاہیے؟ کرپشن ختم کرنا صرف وزیراعظم عمران خان کا کام نہیں ،تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری 5 ملین ڈالر واپس کریں تومہنگائی نہیں ہوگی۔لگتا ہے نوازشریف اور آصف زرداری ایک ہی طرز پر چل رہے ہیں۔

ہم ان کے پیسے نہیں مانگ رہے صرف پاکستان کا لوٹا ہوا پیسا پانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں باباگرونانک کے نام سے ریلوے اسٹیشن بنا رہے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ سرکاری ادارے خط وکتابت پاکستان پوسٹ کے ذریعے کریں گے۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کی تکمیل کے قریب ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان آئندہ ہفتے سترہ اپریل کو اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم پراجیکٹ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر ایک لاکھ 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کررہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی پیر یا جمعہ کو کی جائے گی۔ ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کا عمل جاری ہے۔ ایم ڈی کیلئے 2 درخواستیں آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں