70

بادل برسانے والا سسٹم مختصر دورانیہ کیلئے پنجاب میں داخل

صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کہیں بارش اور کہیں تیز ہوائیں چلنے سے موسم قدرے خوشگوار ہوگیا۔ آج شام کو بھی مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری تھا مگر گزشتہ روز بادل برسانے والا سسٹم مختصر دورانیہ کیلئے پنجاب میں داخل ہوا جس سے نارووال، بھکر، لیہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ لاہور میں تیز ہوائیں چلیں جس سے موسم قدرے خوشگوار ہوگیا درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوکر 32.2 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور پنجاب سمیت ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارش ہونے کا امکان نہیں البتہ شام کے وقت مشرق کی جانب سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں