66

پاکستان ورلڈ کپ جیت سکتی ہے یا نہیں ؟ یونس خان

سابق کپتان یونس خان نے کہاہے کہ کپتان سرفراز سے امید ہے اچھی خبر دے گا ، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی اہل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان کا کہناتھا کہ سرفراز کی کپتانی پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے ، ابھی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان نہیں ہواہے ، امکانات نہ ہونے کے باجود پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی ، لڑکوں نے محنت کی اور چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے ، سیمی فائنل میں پہنچے اور قسمت ساتھ دے تو ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں