43

غلام بلورکابھی اے این پی چھوڑنے پرغور

دانیال بلور کے استعفے کے بعد این اے پی کے اہم رہنما غلام بلور نے پارٹی چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور نے پارٹی انتخابات میں سیکرٹری اطلاعات کاعہدے نہ ملنے پر اے این پی کو خیر باد کہہ دیا تھا ،اب اے این پی کے مرکزی رہنما غلام بلور نے پارٹی چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے، اے این پی کے مرکزی رہنما غلام بلور کا کہنا ہے کہ اگلے تین چارروزمیں مستقبل کافیصلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی میں اب فیصلے ٹھونسے جارہے ہیں،دانیال بلورکاپارٹی لیڈرشپ سے گلہ ہے،دانیال اپنے والدہارون بلورکی نشست پرکھڑاتھا،انہوںنے کہا کہ ہماری پارٹی کیلئے صدیوں سے قربانیاں ہیں،پارٹی قائدین ہماری قربانیوں کوبھی نہیں دیکھ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں