60

”محمد عامر اب بھی بہترین باﺅلر ہے “ وسیم اکرم

پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد عامر کو دنیا کے بہترین باﺅلرز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے میں اسے مستقبل میں قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔

لاہور پولو گراﺅنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اگرچہ محمد عامر نے گزشتہ چند میچوں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی مگر وہ اب بھی دنیا کے بہترین باﺅلرز میں سے ایک ہے اور میں تو اسے مستقبل میں قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ورلڈکپ کا فارمیٹ 1992ءکے ورلڈکپ جیسا ہی ہے اس لئے تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کیخلاف میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن جب اہم کھلاڑی واپس آ جائیں گے تو یقینا ہماری ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کے امکانات بھی روشن ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں