42

شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب بھجوا دیا

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے الیکشن کمیشن کے اراکین کے تقرر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے خط کا جوب بھجوا دیاہے جس میں انہوں نے دونوں صوبوں کیلئے تین تین نام تجویز کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا بھی جوا ب دیاہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کیلئے مشاورتی عمل مکمل ہونا چاہیے ۔ شہبازشریف نے اپنے خط میں چھ نام تجویز کیے ہیں اور دونوں صوبوں کیلئے تین تین نام ہیں ۔شہبازشریف کی جانب سے شاہ محمد جتوئی ، جسٹس ریٹائرڈ محمد نور مسکانزئی ، رکن الیکشن کمیشن بلوچستان کیلئے محمد روف عطا ، سندھ کیلئے عبدالرسول میمن کا نام تجویز کیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں