50

پکڑے گئے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین اس وقت کہاں ہیں؟

احتساب عدالت نے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مشتاق چینی کو گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پر دبئی جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مشتاق چینی کو نیب کے حوالے کر دیا تھا ۔نیب کی جانب سے آج مشتاق چینی کو احتساب عدالت پیش کیا گیا جہاں پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے اور انہوں نے سلمان شہباز کے اکاﺅنٹ میں پچاس کروڑ روپے کی ٹرانزکشن کی تھی ۔یاد رہے کہ نیب کی درخواست پر مشتاق چینی کا نا م ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں