55

” اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمن وہاں پہنچے ہیں“ن فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فوا د چوہدری نے جمیعت علما ءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نوازشریف سے ملاقات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایمبولینس کی بجائے مولانا فضل الرحمان نوازشریف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ نوازشریف تو اتنے بیمار تھے کہ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے ، ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا اور اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمان وہاں پہنچے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں ، عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

یاد رہے کہ نوازشریف سے جاتی امراءمیں ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں