105

سفارت کاروں کے تبادلوں سے متعلق ابھی کوئی حتی فیصلہ نہیں

دفترِخارجہ ذرائع نے بتایا ہے کہ 10سے زائد ممالک میں نئے سفراء کو تعینات کیا جا رہا ہے یا ان کے تبادلے کیے جا رہے ہیں تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ کس ملک میں کونسا سفیر تعینات ہو گا۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ وزارتِ خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات کیے جانے والے سفیروں کے نام فائنل کر لیے ہیں تاہم اب وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے اس بات کی تردید کر دی ہے۔

پہلے کہا گیا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر کے انہیں افغانستان میں پاکستان کا سفیر بنایا جا رہا ہے تاہم اب وزراتِ خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ تہمینہ جنجوعہ نے16اپریل کو ریٹائرمنٹ کے بعد مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے وہ افغانستان مین سفارت کے فرائض انجام نہیں دیں گی۔
اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو 3سال کے لیے چین میں پاکستان کی سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے تاہم اب اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 10سے زائد سفراء کا تبادلے و تعیناتیاں کی جارہی ہیں،تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جن ممالک میں سفراء نئے تعینات کیے جا رہے ہیں ان میں فرانس، جرمنی، چین،بھارت، افغانستان اور بیلجئیم شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں