62

نیب نے جے یو آئی (ف) کے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو 11 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب نے جے یو آئی ف کے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو گیارہ اپریل کو طلب کر لیا ہے اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اکرمی درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا گیا ہے اور 11 اپریل کو انہیں ایک سوالنامہ بھی دئیے جانے کا مکان ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں