68

وزیراعظم کا احساس پروگرام سےمتعلق پالیسی بیان پرخوشی کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت 115پالیسی ایکشن پرکام ہوگا،احساس پروگرام پر پالیسی بیان جاری کرکے خوشی ہوئی،پروگرام سے لوگوں کو سرمایہ کاری کے ذریعے برابری کے مواقع ملیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس پروگرام پر پالیسی بیان جاری کرکے خوشی ہوئی۔

غربت کا خاتمہ میری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے پروگرام کے 4 اہم ستون ہوں گے۔ پروگرام کے تحت 115پالیسی ایکشن پر کام ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں پر سرمایہ کاری کرکے برابری کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔غربت کے خاتمے کے پروگرام سے پسماندہ اضلاع کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے غربت مٹاؤ پروگرام ‘احساس’ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے غربت کیخلاف نئی وزارت کے قیام کا اعلان بھی کردیا۔

وزارت کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غربت ختم کرنا بھی جہاد ہے، نئی وزارت رابطے کا کام کرے گی، ہم ملک سے غربت ختم کرینگے، ہم پسماندہ اور کمزور لوگوں پر خرچ کرتے ہیں، 80 ارب روپے کا اضافہ کررہے ہیں اور2021ء تک 120 ارب روپے تک بڑھا دیں گے،57 لاکھ خواتین کے سیونگ اکائونٹس بنائیں گے، اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں سے کام کروایا جاتا ہے ،تحفظ پروگرام کے تحت کارروائی کی جائیگی، تحفظ پروگرام کے تحت ہماری حکومت لوگوں کو لیگل ایڈ دیگی، تعلیم کیلئے گرانٹ دیں گے ، 500 ڈیجیٹل حب بنا رہے ہیں،جو مختلف دیہاتوں میں کام کریں گے،دس برسوں میں جمہوریت نے ہم نے بدلہ لیا ہے ، ہمارا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب ہے ،پرانے قرضوں پر دن کا سود 600 کروڑ روپے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کو انصاف کارڈ نہیں ملے گا ان کو تحفظ پروگرام کے تحت صحت کی سہولیات دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں