51

نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کرلیا

وزیر اعظم نے 17 اپریل کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا اسلام آباد، کوئٹہ اور گوادر میں سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں 17 اپریل کو فلیٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے، وفاقی دارالحکومت میں 4 مختلف مقامات پر 19 ہزار فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ میں 21 اپریل کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے کے تحت کوئٹہ اور گوادر میں ایک لاکھ 10 ہزار فلیٹس کی تعمیر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں