76

عدالت سے نواز شریف کے لیے بڑی خبر آگئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کے حوالے سے اپیل پر سماعت کل ہو گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے کل کی سماعت کے لیے حاضری سے استثنا کی متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے علاج کے لیے 6 ہفتوں کی ضمانت ملی ہے، مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، کل پیش نہیں ہوسکتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی ڈویژن بینچ کل سماعت کرے گا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں