62

وزیر اعظم آفس میں آتشزدگی ،کابینہ اجلاس کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم آفس میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد کابینہ اجلاس کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس کل وزیر اعظم آفس کے بجائے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، کابینہ اجلاس معمول کے مطابق کل صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا، اس سے قبل وفاقی کابینہ اجلاس پہلے وزیر اعظم آفس میں ہوناتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں