17

وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل تک ملتوی

 وزارت خارجہ ہاٹ کیک بن گئی۔ سرتاج۔۔نثار۔۔ڈار۔۔تینوں کے درمیان رسہ کشی ۔۔شاہد خاقان عباسی کی ٹیم میں کون ہوگا۔۔کون نہیں۔۔؟؟نئے وزیراعظم اور سابق وزیراعظم فیصلہ نہ کرسکے۔ وفاقی کابینہ کی حلف برداری تقریب کل تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔

نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کابینہ کی تشکیل سے پہلے ہی بڑے چیلنج کا سامنا۔۔کون ہوگا وزیرخارجہ ؟؟۔۔کسے بنائیں وزیردفاع؟؟ ۔۔کون سنبھالے  وزارت داخلہ۔۔؟؟پرانے چہروں کا انتخاب ہی مشکل لگنے لگا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں مری میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اس وقت ایک انار سو بیمار والی صورتحال پیدا ہوگئی۔ جب اہم ترین وزارت خارجہ کےلئے 3خواہشمند میدان میںۚ آگئے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔۔جو کل تک کابینہ میں شمولیت سے ہچکچا رہے تھے ۔۔وہ اس وزارت کو پانے کےلئے سرگرم ہوگئے۔۔۔سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیر بننے کےلئے ہاتھ پاﺅ ں مارنے لگے۔اس کشمکش کی صورتحال کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ سابق وزیراعظم نوازشریف کرینگے۔۔وفاقی کابینہ کےلئے نام فائنل نہ ہونے کی صورت میں وفاقی کابینہ کی بدھ کو ہونیوالی حلف برداری کی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔۔جو اب جمعرات کو ہوگی۔دوسری جانب نئے وزیراعظم صبح مری پہنچے تھے ۔جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات بھی کی اور ا ن سے نئی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی۔ۚ

اپنا تبصرہ بھیجیں