61

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع کردی اور نیب کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، قائم علی شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ کیخلاف دادو اور ٹھٹھہ شوگرملس کیس میں انکوائری چل رہی ہے ،ٹھٹھہ اور دادو شوگرملزکیلئے ادائیگیاں جعلی بینک اکاﺅنٹس سے کی گئی ہیں ،عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع کردی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا عدالت نے نیب کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں