61

ورلڈکپ میں سرفراز احمد کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے ؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میگا ایونٹ میں اوپر کے نمبروں پر بلے بازی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی دکھانے کی یقین دہانی کروائی ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ کپتان کی کارکردگی ہی واحد ایسی چیز ہوتی ہے جس سے پوری ٹیم کو اعتماد ملتا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ ”آپ سرفراز احمد کو اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرتا ہوا دیکھیں گے، میں اپنے لئے کوئی بھی ایک پوزیشن فائنل کر کے اس پر بیٹنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔“

ان کا کہنا تھا کہ اہم ٹورنامنٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو آرام دینے سے یقینا بہت فائدہ ہو گا کیونکہ اب تمام کھلاڑی پوری جان لڑائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے تمام منصوبہ بندی کر لی ہے اور ہم اپنے بہترین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کریں گے تاکہ ایونٹ میں زبردست کھیل پیش کیا جا سکے-

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سپن باﺅلنگ کی بھی بہت اچھی آپشنز موجود ہیں۔ شاداب خان سپنر ہیں جو ٹورنامنٹ میں مخالفین کیلئے خاصے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور پھر عماد وسیم، شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی ہیں جو وکٹیں حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں