55

سوشل میڈیا پر موبائل فون بیچنے کا اشتہار لگانا شہری کو مہنگا پڑ گیا,

کراچی میں موبائل چھیننے کی انوکھی واردات سامنے آگئی ہے۔نوجوان کو سوشل میڈیا پر موبائل فون بیچنے کا اشتہار لگانا مہنگا پڑگیا۔ملزم خریدار بن کر پہنچا اور موبائل فون لے اڑا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر موبائل فون بیچنے کا اشتہار لگایا تھا۔ ملزم خریدار بن کر پہنچا اور موبائل فون لے اڑا۔شہری نے بتایا کہ ملزم نے رابطہ کرکے کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر موبائل فون دکھانے کا کہا۔ وہاں پہنچنے پر ملزم نے چالاکی دکھائی اور پہلے موبائل چیک کیا۔سفید شلوار کرتا پہنے مبینہ ملزم رقم دینے کا کہہ کر گلی میں لے گیا اور اسلحہ دکھا کر موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔شہری نے جوہرآباد پولیس کو شکایت درج کرادی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں