46

وزیراعلیٰ کے پی کے کا خاصہ دار اور لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے خاصہ دار اور لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہناتھا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ان کے عہدوں کے مطابق جگہ ملے گی اور ضم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی بے روزگار نہیں کیا جائے گا ، قبائلی اضلاع کے انضمام کا مقصد ان کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہے ، صوبائی حکومت کے اقدام سے 48 ہزار لوگوں کو فائدہ ہو گا –

اپنا تبصرہ بھیجیں