52

منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف کی کل نیب طلبی

قومی احتساب بیورو(نیب)نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کل طلب کرلیا، نیب نے طلبی کانوٹس 96 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن کوموصول کرادیاگیا جس میں شہبازشریف کوکل صبح 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور صدرن لیگ شہبازشریف کو کل طلبی کا نوٹس بھیج دیا، نیب نے طلبی کانوٹس 96 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن کوموصول کرادیاگیا جس میں شہبازشریف کوکل صبح 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔ نوٹس میں 3 دسمبر 2018کوبھجوائے گئے سوالنامے کاجواب بھی لانے کاحکم دیا گیا ہے ، اپوزیشن لیڈر سے نصرت شہبازکے اکاؤنٹ میں منتقل رقم سے متعلق بھی پوچھ گچھ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں