56

جعلی اکاؤنٹس کیس،نمرمجیدکی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نمر مجید کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی اور انہیں 10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نمر مجید کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی طرف سے ریفرنس دائرہو چکا، احتساب عدالت نے سماعت 16 اپریل کومقررکی ہے،ریفرنس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں،

عدالت نے نمرمجید کی درخواست پرفریقین کونوٹسز جاری کر دیئے اور نمرمجید کی عبوری ضمانت ایک ہفتے کیلئے منظور کر لی ،عدالت نے نمرمجیدکی 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں