62

وزیراعظم سیکریٹریٹ میں آتشزدگی ، عمران خان کا ردعمل

وزیراعظم سیکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف عمل ہے جبکہ اس میں پاک بحریہ کے فائر فائٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے آتشزدگی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے وقت وزیراعظم عمران خان پانچویں فلور پر تھے اور انہیں میٹنگ کے دوران آتشزدگی سے متعلق آگاہ کیا گیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے آگ کی نوعیت جاننے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم عمران خان کی مقررہ میٹنگز شیڈول کے مطابق ہو رہی تھیں تاہم وہ دھواں پھیلنے پر اپنے آفس سے روانہ ہو گئے ۔ترجمان وزیراعظم آفس کا کہناہے کہ تمام ملازمین محفوظ ہیں اور آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

دوسری جانب اے آر وائے نیوز کا کہناہے کہ آتشزدگی کے باعث فرنیچر اور دستاویزات کو نقصان نہیں پہنچا ہے جبکہ فائرفائٹرز آگ کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں