130

ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی ہے جبکہ حتمی سکواڈ کے انتخاب کیلئے سلیکٹرز کی میٹنگ ہفتہ کے روز ہو گی۔

نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے اور اب سکواڈ میں اوپننگ اور فاسٹ باﺅلرز سمیت ایک سے دو پوزیشنز کیلئے چند کھلاڑی دوڑ میں شامل ہیں جن سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت طلب کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لانے کے اعلان کا بھرم قائم رکھنے کیلئے ایک، دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں