67

حکومت نے ایمنسٹی سکیم لانے کا فیصلہ کر لیا

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے ایمنسٹی سکیم لانے کا فیصلہ کر لیاہے اور سکیم 15 اپریل سے متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی سکیم سے سرکاری افسران اور ان کی فیملی مستفید نہیں ہوسکے گی ، مجرمانہ نوعیت کے مقدمات میں ملوث افراد بھی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے تاہم ایمنسٹی میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازمی شرط ہو گا اور گزشتہ پانچ سال کا ٹیکس بھی ظاہر کیا جا سکے گا ۔ایمنسٹی سکیم 15 اپریل سے متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جو کہ 30 جون 2019 تک جاری رہے گی ۔ اس کے علاوہ دیگر اثاثوں پر ٹیکس کی شرح 7.5 فیصدہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں