62

وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آتشزدگی ،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئیں

وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈکو طلب کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا،ذرائع فائر بریگیڈ کے مطابق آگ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پرواقع کمرے میں لگی،فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں،ذرائع فائر بریگیڈ کے مطابق وزیراعظم آفس کو خالی کرایاجا رہا ہے۔واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں