55

جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب نے احتساب عدالت میں نیاریفرنس دائر کردیا

قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیا ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈسندھ آفتاب میمن،اومنی گروپ کے عبدالغنی مجیداوردیگرملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ،ملزمان پرگلستان جوہر کراچی میں 2 پلاٹ غیرقانونی طورپرریگولرائزڈکرانے کاالزام ہے۔

میڈیاکے مطابق نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں احتساب عدالت میں نیا ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پرگلستان جوہرکراچی میں 2 پلاٹ غیرقانونی طورپرریگولرائزڈکرانے کاالزام ہے,23 اور 7 ایکڑ پلاٹس کی ادائیگی جعلی اکاؤنٹس سے کی گئی،ملزمان نے خزانے کو 4 ارب روپے کانقصان پہنچایا،احتساب عدالت میں پنک ریذیڈنسی ریفرنس نیب نے دائرکیا ۔ریفرنس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈسندھ آفتاب میمن ،اومنی گروپ کے عبدالغنی مجیداوردیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں