61

“اگر یہ کام ہوا تو پاکستانی ٹیم کیلئے بہت بڑا دھچکا ہو گا“ کرکٹ کمیٹی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں اگر اوپننگ بلے بازوں کی کارکردگی ناقص رہی تو یہ ایک بہت بڑا دھچکا ہو گا۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق محسن خان کا کہنا تھا کہ کہ ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹنگ مستحکم نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے صرف دو کھلاڑیوں پر دباو¿ پڑ جاتا ہے، ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان خصوصی اور مضبوط اوپنرز کی جوڑی کا انتخاب کرے۔

محسن خان نے ورلڈکپ جیتنے کیلئے قومی ٹیم میں موجود آل راو¿نڈرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ میچ جیتنے کیلئے معیاری آل راو¿نڈرز اہم کردار ہوتے ہیں۔ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کیلئے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس سے زیادہ ذہنی فٹنس ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کیلئے آپ کو ہر صورت ذہنی طور پر ایک سخت جان ٹیم کیخلاف تیار رہنا چاہئے کیونکہ ایک اچھی ٹیم اور کھلاڑی ہمیشہ دباﺅ میں پرفارم کرتے ہیں لیکن پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی حالیہ سیریز میں قومی کھلاڑی تناﺅ اور ذہنی فٹنس کے باعث اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 5 سے 7 فاسٹ باﺅلرز ہیں جو ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں تاہم انگلینڈ میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سپنرز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ فاسٹ باﺅلرز سے کہیں زیادہ کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں