55

نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ،

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں سیاسی صورتحال اور اہم امور پر مشاورت کی گئی، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماﺅں نے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر مشاورت کی گئی ،امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کی کل نوازشریف سے ملاقات متوقع ہے،نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج لاہور پہنچیں گے اور کل جاتی امرا میں سابق وزیراعظم سے وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر مشاورت کی جائے گی اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں