67

ایشیائی ترقیاتی اورعالمی بینک کی رپورٹیں حتمی نہیں،،ڈاکٹر عشرت حسین

وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی اورعالمی بینک کی رپورٹیں حتمی نہیں،مجھے بہتری کی امید ہے ورنہ حکومت کاحصہ نہ ہوتا۔

وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے میڈیا سے غیر رسمی ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی اورعالمی بینک کی رپورٹیں حتمی نہیں ،مجھے بہتری کی امید ہے ورنہ حکومت کاحصہ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے سوچنے کااپنا طریقہ کارہے حالات بہتر ہوجائیں گے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ہرکوئی معیشت پر بات کر رہا جس سے کنفیوژن ہورہی ہے،معیشت حساس موضوع ہے سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے،ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ ہم اصلاحات کیلئے کام کر رہے ہیں جب کچھ کرلیں گے تو بات کروںگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں