63

حمزہ شہباز آج گرفتار ہوں گے یا ضمانت میں توسیع؟

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 17 اپریل تک توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جاری ہے جس دوران عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ نیب بتائے کس کیس میں گرفتار کر ناہے ، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کیخلاف تین کیسز ہیں جو کہ لاہور نیب میں زیر تفتیش ہیں ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری چاہتے ہیں ، نیب کے پاس ٹھس مٹریل ہے ۔

عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر سے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ جمع نہیں ہواہے جس پر اعظم نذیر نے جواب دیتے ہوئے کہاس کہ آج ہی باہر سے واپس آیاہوں ، وکالت نامہ جمع نہیں کر وا سکا ۔ حمزہ شہبازشریف کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گرفتاری سے پہلے حمزہ شہبازشریف کو نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا تھا ، اپوزیشن لیڈر ہیں ایسا سلوک مناسب نہیں ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیاہے کہ 10 روز پہلے نوٹس دینا لازمی نہیں ہے ۔ جسٹس شہزاد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل احترام ہے ، کیا ہم نے جو دس دن کا فیصلہ تھا اسے نیب نے چیلنج کیا ؟ ۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل فائل کی جاچکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں