58

حمزہ شہباز کی ہائیکورٹ پیشی،سکیورٹی کے سخت انتظامات،

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ہائیکورٹ میں پیشی پرپولیس نے لیگی کارکنوں کو نعرے لگانے سے روک دیا، پولیس نے کارکنوں کو تنبیہ کی کہ ہائیکورٹ کے احاطے میں نعرے نہ لگائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ کے اندر اور باہر تعینات ہے جبکہ پولیس کی اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی ہائیکورٹ کے گرد تعینات کئے گئے ،ہائیکورٹ میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیااورآنے والوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

عدالت کے اندر و باہر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے جن کی جانب سے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔پولیس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو نعرے لگانے سے روک دیااور تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے احاطے میں نعرے نہ لگائے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں