56

وکلا عدالتوں میں نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑیں گے؟قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے لطیف کھوسہ کو گاڑی کو گاڑی احتساب عدالت کے دروازے پر لے جانے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا عدالتوں میں نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑیں گے؟حیران ہیں یہاں ہم 5 لوگ آئے ہیں اور5 ہزارسیکیورٹی اہلکارکھڑے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم عدالتوں سے قتل ہوکربھی عدالتوں کا سامنا کرتے اور پیش ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں دھرنے میں کنٹینردینے کی دعوت دے رہے ہیں،اگرکال دی اوردھرنا دینے آگئے تو پھر کیا ہوگا،اگر دھرنے کی کال دی تو پھرحکومت کیلئے بہت مشکل ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں