57

”زرداری صاحب آپ یہاں آکر کیسا محسو س کر رہے ہیں ؟“

احتساب عدالت میں آج جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آصف علی زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں تاہم عدالت نے تمام ملزمان کی استثنیٰ کی درخواستیں مستردکرتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماعت ملتوی ہونے کے بعد آصف زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئے تاہم جب وہ عدالت سے جانے لگے تو اسی دوران صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ ” زرداری صاحب آپ یہاں آ کر کیسا محسوس کر رہے ہیں ؟“ آصف زرداری نے صحافی کا یہ سوال سنا اور انتہائی دلچسپ انداز اپناتے ہوئے شعر کی صورت میں جواب دیا ، سابق صدر نے کہا کہ ” یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے “۔صحافی نے شعر سننے کے بعد آصف زرداری سے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ اس کے بعد کہاں جائیں گے ؟“ آصف زرداری نے پھر دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” وہیں جائیں گے جہاں پہلے گئے تھے ۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں