62

جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمان کی تعداد 30 ہو گئی،

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ملزمان کی تعداد30 ہو گئی ،عدالت نے غیر حاضرملزمان کو 12 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی، سابق صدر آصف زرداری ،فریال تالپور اور دیگر 6 زیرحراست ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری سمیت 8 ملزمان عدالت پیش ہوئے،6 زیرحراست ملزمان کوبھی عدالت پیش کیاگیا، 16 ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے،ان میں سے3 ضمانت پرہیں۔

عدالت نے پیش نہ ہونے والے ملزمان کو12 اپریل کودوبارہ طلب کر لیا، جج احتساب عدالت نے کہا کہ صرف غیرحاضرملزمان کی پیشی کیلئے سماعت 12 اپریل کوہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں