61

وزیراعظم نے ایران کوبڑی پیشکش کردی

ایران میں ریکارڈ بارش اور سیلاب کے باعث درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایران کوشدید سیلاب سے نمٹنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرایرانی بھائیوں کی مدد اور ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لئے تیارہیں۔

وزیراعظم کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے اور اکثریت نے پاکستان کی اس پیشکش کو سراہا۔ یادرہے کہ ایران میں شدید بارشوں کے بعد سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور اب تک 70 افراد کی موت ہوچکی جبکہ ہزاروں افراد کو متعلقہ اداروں نے محفوظ مقام پر منتقل کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے مزید بارشوں کی بھی پیشن گوئی کی ہے ۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز منصورے بغیری نے بتایا کہ 16 مارچ سے بارشوں کے تین مرحلے آچکے ہیں جو شمالی ایران سے شروع ہوئیں ، میں کہہ سکتا ہوں کہ پورا صوبہ ہی ان بارشوں سے متاثر ہوا، اکتیس میں سے چوبیس صوبے بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ ایران میں نوروز کی چھٹیوں کے دوران سیلاب آیا ہے اور ری پبلک نیوز کے مطابق تیرہ صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے لوگ مارے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں