73

کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، پشاور ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان،پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اورسندھ میں گرم رہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ،ڈی آئی خان، ژوب، ڈی جی خان،سرگودھا، راولپنڈی،قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں