64

عدالت نے فاروق ستار کو مبلغ500روپے جرمانہ کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے تاخیر سے پیش ہونے پر فاروق ستار پر500روپے جرمانہ کردیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماو¿ں اور کارکنوں پر میڈیا ہاو¿سز پرحملے کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں فاروق ستار اور عامر خان تاخیر سے عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے کہا کہ فاروق ستار صاحب آپ دوسری بار پیشی پر تاخیر سے پہنچے ہیں، اس پر فاروق ستار نے جواب دیا کہ جی تھوڑا لیٹ ہوگیا تھا۔عدالت نے کہا کہ تاخیر سے آنے پر آپ پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، آپ ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے دے سکتے ہیں؟ فاروق ستار نے جواب دیا کہ میری جوحیثیت ہوگی جمع کرادوں گا۔عدالت نے کہا کہ حیثیت تو آپ کی بہت زیادہ ہے فی الحال آپ 500 روپے جمع کرادیں، اگلی بار تاخیرسے آئیں تو بینک میں ڈیم فنڈز کے پیسے جمع کراوا کر پرچی عدالت میں دے دیجئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں