93

جاتی امرا میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک

سابق وزیراعظم نوازشریف سے قومی و پنجاب اسمبلی میں قائدین حزب اختلاف شہبازشریف اور حمزہ شہبازنے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے، شریف فیملی نے دوپہر کا کھانا بھی ایک ساتھ کھایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات جاتی امرا میں ہوئی، جس میں نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی وارنٹ گرفتاری کے واقعے پر گفتگو کی گئی،اس موقع پر مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ تھیں ، شریف فیملی نے دوپہر کا کھانا بھی ایک ساتھ کھایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاتی امرا کی اس اہم بیٹھک میں پارٹی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہےطویل عرصے بعد شریف فیملی کی یہ اہم بیٹھک ہوئی ہے

دوسری جانب مشکلات کا شکار شریف خاندان کو آج ایک اور ریلیف ملا ہے، جہاں انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے حسین نواز کیخلاف ریڈ وارنٹ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔

گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا تھا،جس کے بعد نیب ٹیم ماڈل ٹاؤن سے واپس روانہ ہوئی تھی، حمزہ شہباز کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودهری پیش ہوئے تھے۔

دوسری جانب چار اپریل کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہاز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری سیکریٹری داخلہ کو موصول ہوچکی ہے،چھبیس مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں