130

فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے کیلئے کتنے پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے ؟

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہاہے کہ سب کھلاڑیوں کو بتا دیا گیاہے کہ یویو ٹیسٹ میں 17.4 پوائنٹس لینا ہوں گے ، ورلڈ کپ کیلئے فٹنس کا بینچ مارک مقرر کر دیا ہے ۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو ہرانا ہمیشہ مشکل رہاہے ، کئی کھلاڑیوں کو آرا م دیا گیا جس سے نتائج بدترین نظر آئے ، محمد رضوان ٹاپ فور میں کھیلنے کیلئے بہت اچھا بیٹسمین ہے ، محمد رضوان کی وکٹوں کے درمیان دوڑ سب سے بہترین ہے ،

حارث سہیل نے ثابت کیا کہ وہ کلاس پلیئر ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ عابد علی کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا تھا اور مجھے سینچری کی توقع نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر کے انجوائے کرتاہوں ، کھلاڑی بھی کرتے ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں