87

پاکستان نے 100 بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران 360 بھارتی قیدیوں کر رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے چند منٹ بعد ہی 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیاہے جنہیں کراچی سے لاہور پہنچایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور پہنچایا جائے گا جہاں انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ 260 مزید قیدیوں کو مختلف تاریخوں میں مرحلہ وار رہا کیاجا ئے گا ۔نجی ٹی وی اے آروائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بھارتی قیدیوں کے کراچی سے لاہور کے اخراجات ایدھی فاونڈیشن برداشت کرے گی ۔

بھارتی قیدیوں کو کراچی کے کینٹ سٹیشن سے لاہور راونہ کیا جائے گا ۔رہا ہونے والے ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں