62

لوٹ مارکرنےوالوں کوسزا کاسامنا کرنا ہوگا ،نعیم الحق

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ عوام کے پیسے کوبےدردی سے لوٹا گیا،لوٹ مارکرنےوالوں کوسزا کاسامنا کرنا ہوگا ،جس نے بھی قوم کی دولت لوٹی اسے واپس کرناہوگی۔

نعیم الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ وزیراعظم کی طرف سے نیب پرکوئی دباؤ نہیں،وزیراعظم نے نیب کوکوئی حکم دیا نہ دے سکتے ہیں، نیب نے پنجاب حکومت سے معاونت کی درخواست کی تھی،انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بھی پیپلزپارٹی کی حکومت سے تنگ آگئے ہیں،جاتی امرا کے بعد بلاول ہاو¿س پاکستان کاسب سے بڑاگھر ہے،پیپلزپارٹی کاعوام سے کیاتعلق ہے؟،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مزید بہترنظام لارہے ہیں،پنجاب بڑا صوبہ ہے،مسائل کے حل کیلئے وقت درکارہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ نیب قانون کے تحت حمزہ شہباز کے گھر گئی،حمزہ شہباز نے چھٹی کے دن اسٹے آرڈرلے لیا،انہوں نے کہا کہ بلاول کے ذہن میں وہ پختگی نہیں جو قومی سیاست کیلئے ضروری ہے ،بلاول کو تین چار لوگ لکھ کر چیزیں دیتے ہیں ، بلاول کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لیتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں